15 اکتوبر 2014 - 07:11
سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے ایران مخالف بیان پر شدید تنقید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے ایران مخالف بیان پر شدید تنقید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اسماعیل کوثری نے مہر نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کے حالیہ ایران مخالف بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ بے تکی باتیں زیادہ کرتے ہیں اور یہ بیان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اسماعیل کوثری نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنی سرنگونی کے خطرے کا احساس کررہا ہے اور اس قسم کے بیانات کے ذریعے اپنی پے در پے غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہتا ہے۔ ایران کی اسمبلی میں پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے اسی طرح کہا کہ یمن کے عوام نے ڈیکٹیٹر حکومت کے خلاف اپنی تحریک کا آغاز کردیا ہے اور اس تحریک کے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا مثالی نمونہ قرار دیئے جانے نے سعودی عرب کو غصّے میں مبتلا کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران پر شام کے امور میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب خود وہ ملک ہے جس نے عراق اور شام میں دہشت گردوں کی حمایت میں دیگر حامی ملکوں کو پیچے چھوڑدیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲